لندن(عکس آن لائن)شاہ چارلس سوم اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی بادشاہ بن سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نے اپنی رپورٹ میں لارڈ پولاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہ چارلس سوم کے دورہ اسرائیل کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شاہ چارلس سوم اسرائیل کا دورہ کریں گے، ان کی ٹیم کی طرف سے دورے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔لارڈ پولاک کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس فلسطینی علاقوں میں بھی جائیں گے۔خیال رہے کہ تخت سنبھالنے سے قبل شاہ چارلس تین بار اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں۔
ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے بھی 2018 میں اسرائیل اور مغربی کنارے کا سرکاری دورہ کیا تھا۔لیکن شاہ چارلس سوم کی والدہ ملکہ ایلزبتھ دوم نے کبھی بھی اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ ذاتی طور پر بادشاہ کے دورے کے انتظامات کروا رہے ہیں کیونکہ وہ شاہ چارلس سوم کے دوست ہیں۔