اسلام آباد (عکس آں لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے سابق وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر خارجہ نے سینیٹر رحمان ملک کے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا ، وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
