شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر بزدلانہ کارروائی اور معصوم شہریوں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر بزدلانہ کارروائی اور معصوم شہریوں کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت پیش کئے ۔

شاہ محمود نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ ورز بزدلانہ کارروائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ،ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں