شاہ سلمان اور امریکی صدر

شاہ سلمان اور امریکی صدر کا دفاعی شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان

ریاض(عکس آن لائن) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور سعودی فرمانروا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ دفاعی شراکت جاری رکھنے اور کامیابیوں سے بھرپور تاریخی تزویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔صدر ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں نے خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں