لاہور(عکس آن لائن)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپر وائز کریں گے۔لندن میں پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی زیرعلاج ہیں۔ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انہیںدو ہفتے قبل لندن بھیجا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد شاہین شاہ آفریدی جلد بولنگ کا آغاز کریں گے۔
عمر رشید کا گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے لیے ویزہ اپلائی کیا گیا تھا اور ان کا ویزا اگلے ہفتے آنے کا امکان ہے۔ ویزہ ملتے ہی عمر رشید انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔عمر رشید انگلینڈ میں شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے۔عمر رشید کا شاہین کے ہمراہ انگلینڈ سے آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ہے۔عمر رشید کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہونے کا امکان بھی ہے۔