عبدالرزاق

شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بالر بن سکتا ہے، عبد الرزاق

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عبدالرزاق نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کہا ہے کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بالر بن سکتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں پر بہتر انداز میں اٹیک کرتے ہیں، شاہین آفریدی میں دنیا کا بہترین بالر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔عبدالرزاق نے فخر زمان سے متعلق کہا کہ فخر زمان کوئی بھی میچ جتوا سکتے ہیں، فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جسے ہر میچ کھلانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حارث رؤف نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا، حارث رئوف نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اچھا بالر بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں