شاہد کپور

شاہد کپور کی او ٹی ٹی ویب سیریز ‘فرضی’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی(عکس آن لائن) بھارتی اداکار شاہد کپور کی او ٹی ٹی ویب سیریز ‘فرضی’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور وہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انڈین ویب سیریز بن گئی ہے۔اداکار نے اس شاندار خبر کو اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو بتانے کیلئے ایک چارٹ شیئر کیا جس میں ایمازون پرائم کی سب سے پاپولر سیزیر دیکھی جاسکتی ہیں۔

شاہد کپور کی ‘فرضی’ نے زیادہ ویورشپ حاصل کرکے علی فضل اور پنکج ٹریپاٹھی کی ‘مرزا پور’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور نمبر ون پر پہنچ گئی ہے۔رواں ہفتے ‘فرضی’ نے ایمازون پرائم پر 37 ملین کی شاندار ویورشپ حاصل کی ہے جو اس سے قبل کسی انڈین سیریز کو نہیں ملی۔شاہد کپور اس نئے کرائم تھرلر میں جعلی نوٹ بناکر سسٹم کو چیلنج کرتے ہیں جس کا کام ہر وقت اشرافیہ کو سپورٹ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں