فیاض الحسن چوہان

شاہد خاقان عباسی کو ایوان قومی اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر شرمندہ ہونا چاہیے ‘فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں آئینی، اخلاقی اور سیاسی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں،حیرت ہے کہ ایسے گرے ہوئے خیالات کا شخص ن لیگ کی طرف سے وزیراعظم رہ چکا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو ایوان قومی اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر شرمندہ ہونا چاہیئے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر کے خود اپنے منہ پر کالک ملی ہے۔ حکومت مخالف بیانات دینے والی پیپلز پارٹی وقت آنے کر چور گلی سے بھاگ گئی۔ دھرنے کے پر امن خاتمے پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے توہین رسالت اور توہین مذاہب کے مستقل خاتمے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام مسلمان ممالک کے سربراہان کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں