شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کے بعد رضوان تک بیمار بچے کے والد کی فریاد بھی پہنچ گئی

کراچی /لاہور (عکس آن لائن) کراچی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں بیماربیٹے کے آپریشن کا پلے کارڈ اٹھائے والد کی فریاد محمد رضوان تک بھی پہنچ گئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کا آپریشن کرانے کی اپیل کی تھی۔پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ خدارا رضوان اور شاہد آفریدی میرے بیٹے کا آپریشن کروادو ، اسٹیڈیم میں اس شخص کے ساتھ موجود بچہ بھی پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے کیمرہ مین سمیت کمنٹیٹرز سے توجہ کی درخواست کی تھی۔

تصویر وائرل ہوتے ہی باپ بیٹے کی اپیل شاہد آفریدی تک پہنچ گئی تھی اور سابق کپتان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بذریعہ ٹوئٹ ان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔محمد رضوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بیمار بچے سے رابطے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی اور میں نے بچے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے بیمار بچے کے خیال پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ لالہ آپ لاکھوں دلوں کی امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں