شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کی شعیب اختر اور تفضل رضوی کے درمیان معاملات حل کرانے کی پیشکش

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک ویڈیو میں تفضل رضوی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ان کی وکالت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر نے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر پاکستان کے بہترین بولرز میں سے ایک اور ٹیم کیلئے میچ ونر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کہہ چکے ہیں کہ وہ وکلاء برادری اور قانون کا احترام کرتے ہیں لہٰذا امید ہے کہ تفضل رضوی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوجائیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ دونوں کے درمیان جاری حالیہ تنازع کو ختم کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں