کراچی(عکس آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹرز راشد لطیف اور شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے زیادہ موزوں قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کو ون ڈے میچز کے مقابلے میں بہتر ٹیسٹ بیٹسمین شمار کرتے ہوئے کہا کہ میں آفریدی کو یہی کہتا تھا کہ وہ ون ڈے کے بجائے ٹیسٹ فارمیٹ کے بہتر بیٹسمین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے یہی یقین رہا ہے کہ شاہد آفریدی بیٹسمین کے بجائے بہتر بولر تھے، ان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ زیادہ موزوں تھی۔سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ سفید گیند کو ترجیح دی ، بجائے اس کے جو ہدایات اور تجاویز انہیں دی جاتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، ان کا ٹیسٹ فارمیٹ میں مناسب ریکارڈ تھا، ہم نے بھی انہیں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے مشوریکی مخالفت کی تھی لیکن وہ اپنا ذہن بنا چکیتھے اور انہیں نے سفید گیند پر ہی توجہ مرکوز رکھی۔