ایران

شام میں امریکی اہداف پرحملوں کوئی تعلق نہیں،ایران

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکا کی طرف سے مشرقی شام میں دیر الزور میں حملوں کی تصدیق کے بعد ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے گروہوں نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہ شام میں امریکا کے نشانہ بنائے جانے والے مقامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی حملوں کو شامی خودمختاری اور اس کے علاقے کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔مبصرین کا خیال ہے کہ عراقی ، افغان اور پاکستانی گروہوں سے تقریبا 15 ہزار جنگجو دیر ایزور میں ایران کی وفاداری میں لڑ رہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر البوکمال اور دیر الزور کے علاقوں میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں