شامی عوام

شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے، ایران

تہران(عکس آن لائن)ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران، روس اور ترکی بحثیت آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے شام میں کشیدگی میں کمی کے علاقوں کے قیام، شامی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل اور قومی مفاہمت کیلئے مذاکراتی عمل کے ذریعے انٹرا شامی ڈائیلاگ کی تقویت کی کوشش کرتے ہیں تا کہ شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرلیں۔

ان خیالات کا اظہار سید عباس موسوی نے بعض ذرائع ابلاغ کے دعوؤں کے رد عمل میں کیا جنہوں نے کہا تھا کہ آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک، شام کے مستقبل کا فیصلہ کرر ہے ہیں۔انہوں نے ان دعوؤں کا یکسر مسترد کرتے ہوئے ان کو بے بنیاد اور من گھرٹ قرار دے دیا۔ترجمان نے کہا کہ صرف شامی عوام ہی شام کے مستقبل اور حکومت کی نوعیت سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران، دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے بدستور شامی عوام اور حکومت کی حمایت کرتا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں