اجلاس

شامی صدر کی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے سعودیہ آمد

ریاض(عکس آن لائن) شام کے صدر بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق رواں ماہ قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ نے شام کو عرب لیگ کا دوبارہ حصہ بنانے پر اتفاق تھا تاہم اب کی برسوں سے جاری سفارتی تنہائی کا خاتمہ ہوا ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اسد آج (بروز جمعہ) کو ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔

واضح رہے کہ شام کی عرب لیگ میں دوبارہ واپسی کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں پناہ گزینوں کی واپسی اور لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں عرب لیگ نے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں