اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان کو جمہوریت و آئین کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کر رہی تھی۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاکہ جہاں تک میرا خیال ہے یہ اعلان نہیں ہے، یہ بات سماعت کے دوران سامنے آئی، میں الیکشن کمیشن پر زور دیتی ہوں کہ باقاعدہ تاریخ کا اعلان کرے۔