کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے گزشتہ سال اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کو ان فالو کرنے کے بعد سرخیوں میں آگئیں اور جوڑی کے بریک اپ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے کیونکہ اس جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تھا۔اس کے علاوہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کیساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔
بعدازاں آئمہ بیگ اور شہباز شگری ایک دوسرے کی فالوونگ لِسٹ میں آگئے لیکن ڈیلیٹ شدہ تصاویر نہ آسکیں۔تاہم اب اس جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سن کر وہ مداح دکھی ہوگئے ہیں جنہیں ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔دوسری جانب ابھی تک جوڑے کی جانب سے بریک اپ کی خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔