لاہور (عکس آن لائن) اداکار یاسر حسین نے شادی کے روز کی اقرا کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ شادی اتنی مشکل نہیں ہے جتنی ہم نے بنا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک دوسرے کی فیملی کو کوئی غیر ضروری تحفے تحائف دینے سے گریز کیا، جہیز نہیں لیا، بَری نہیں بنائی اور نہ ہی فضول زیورات پر پیسے خرچ کئے۔
یاسر حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 8 ہزار روپے نکاح خواں کو دئیے اور حسب استطاعت کھانا رکھا اور یہی شادی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنے گھر والوں پر رحم کریں اور شادی کو آسان بنائیں۔