شاداب خان

شاداب خان کی فٹنس بہتر ہونے لگی، بولنگ پریکٹس کی

کوئنز ٹائون (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کی فٹنس بہتر ہونے لگی، بولنگ پریکٹس بھی کی۔ٹیم ذرائع کے مطابق شاداب خان کی ٹانگ میں کھچائو کم ہوا ہے اور اب معمولی درد ہے جو مزید ایک دو روز میں مکمل ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بابر اعظم کی جگہ پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا ،بابر اعظم گزشتہ روز انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں