شاداب خان

شاداب خان نے بیٹنگ میں بہتری کا راز ظاہر کردیا

کراچی(عکس آن لائن) آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی بیٹنگ میں بہتری کا راز ظاہر کردیا، انھوں نے اوپر کے نمبرز پر کھیلنے اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو بڑی وجہ قرار دیا،ان کے مطابق نیٹس میں مسلسل 4 گھنٹوں تک پریکٹس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

اسپن آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس بار پی ایس ایل میں بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں صلاحیتوں کا بھرپور اظہارکیا، پانچویں سیزن میں انھوں نے 159.39 کے اسٹرائیک ریٹ اور 37.57 کی اوسط سے 263 رنز اسکور کیے۔اس بہتری کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں نے بیٹنگ آرڈر میں اپنا نمبر تبدیل کیا، اسی کے ساتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلیے جانا میرے کیریئر کا اب تک کا بہترین فیصلہ ثابت ہوا،

اگرچہ میں نے ابتدائی مرحلے میں وہاں پر میچز نہیں کھیلے مگر اس دوران روزانہ بہترین بولرز کے سامنے نیٹس میں 3 سے 4 گھنٹے تک بیٹنگ پریکٹس کرتا تھا، اسی طرح میں نے کچھ میچز میں بیٹ کے ساتھ پرفارم بھی کیا، اس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا اور اپنی بیٹنگ صلاحیت پر یقین بھی بڑھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں