شاہد آفریدی

شاباش لڑکوں، شاہد آفریدی کی فتح کے بعد کھلاڑیوں کو مبارکباد

کراچی(عکس آن لائن)قوم ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے پہلے ون ڈے میچ میں فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکبا ددی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز کا فتح گر آغاز بہترین ہے،۔بوم بوم آفریدی نے بابراعظم کو کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپتان کی سنچری نے فتح کی بنیاد رکھی ،محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی،سابق کپتان نے ٹیم اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لڑکوں کا کھیل شاندار رہا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی، کپتان بابراعظم نے مسلسل تیسری سینچری اسکور کی جبکہ خوشدل شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹا۔اسی اعزاز کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑدیا، بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں