بیجنگ (عکس آن لائن)
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ سی چھوان کے معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے، استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا، وبا کی روک تھام و کنٹرول اور اقتصادی و سماجی ترقی کو مربوط کرنا اورمستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنا چاہئیے تاکہ سی چھوان کی ترقی کو ایک نئے مرحلے میں فروغ دیا جاسکے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
8 جون کو شی جن پھنگ نے سی چھوان میں دیہی علاقوں، ثقافتی آثار کے تحفظ کے مقامات ،اسکولوں اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا۔
Load/Hide Comments