چین

سی پی سی ی مرکزی کمیٹی کا چینی طرز کی جدید یت کو فروغ دینے کا فیصلہ

بیجنگ (عکس آن لائن) کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کا فیصلہ جاری کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس فیصلے میں اصلاحات کو ہمہ جہت انداز میں مزید گہرا کرنے کا مجموعی مقصد مرتب کیا گیا یعنی چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ نظام کو بہتر کرنا اور ترقی دینا ، قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانا، 2035 ء تک ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ کی حامل معیشت کی تعمیر کو مکمل کرنا، چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کو مزید بہتر بنانا ، اور بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کا ادراک کرنا ، تاکہ اس صدی کے وسط تک چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔
فیصلے کے مطابق آنے والے عرصے میں ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ کے حامل اقتصادی نظام کی تعمیر کی جائےگی ۔ اس پورے عمل میں ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کو فروغ دیا جائےگا، سوشلسٹ ثقافتی طاقت کی تعمیر کی جائےگی، لوگوں کے معیار زندگی کو مزید بلند کیا جائےگا، ایک خوبصورت اور پرامن چین کی تعمیر کی جائےگی، سی پی سی کے قائدانہ معیاراور طویل مدتی حکمرانی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائےگا اور 2029 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 80 ویں سالگرہ تک اس فیصلے میں تجویز کردہ اصلاحاتی امور کو مکمل کیا جائےگا۔