خالد منصور

سی پیک کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے منصوبہ مکمل ہوگا، خالد منصور

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیر اعظم کے معاون خصوصی خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 18 سو کلو میٹر کی نئی موٹر وے اور ہائی وے بنائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک))خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، بجلی کی کمی دور کرنے کے لیے چین سے بات کی ہے، اب ملک میں بجلی کا بڑا بحران نہیں ہے۔ خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک 5 ہزار 3 سو میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی ریل روابط پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں اقتصادی مضبوطی پہلے سے زیادہ ہے۔

تھر میں کوئلے کے ذخائر ہیں، دونوں ممالک اس پر کام کریں گے۔ خالد منصور کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 18 سو کلو میٹر کی نئی موٹر وے اور ہائی وے بنائی جائیں گی، کراچی سے پشاور تک ریلوے منصوبے کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ پراجیکٹ سی پیک کی بڑی کامیابی ہے، ملک بھر میں سی پیک سے 4 اکنامک زون لگ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں