بیجنگ(عکس آن لائن ) گزشتہ روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چا لی نے حالیہ دنوں میں سی پیک سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے مثبت طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود سی پیک کے تحت متعدد اہم منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جو پاکستان میں اقتصادی استحکام کے ساتھ ساتھ اس وبا کے پھیلا ئو پر قابو پانے اور تدارک کیلیے بھی بھرپور طور پر معاون ثابت ہورہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں چین اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چا لی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے کیلیے چین اور پاکستان کا عز م پختہ ہے اور سی پیک کا مستقبل روشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے باوجود سی پیک سمیت دی بیلٹ اینڈ روڈ پر چینی سرمایہ کاری میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے اور چین نے اس سے وابستہ ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد و معاونت فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب