اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی بہتری کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔ بدھ کو اسلام آباد میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لیے مثال ہے، مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک آگے بڑھیں گے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی بہتری کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہوگا، پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبوں کی شراکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی شراکت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کیلئے مثال ہے،پائیدار ترقی کیلئے نجی شعبہ کی شراکت ضروری ہے، پاکستان اور چین باہمی شراکت سے آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک کی تکمیل پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔