احسن اقبال

سی پیک منصوبوں کیلئے چینی قرضوں کا حجم 18 نہیں 5.8 ارب ڈالر ہے، احسن اقبال

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ تقریبا 5.8 ارب ڈالر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی ادائیگی کی مدت بیس، پچیس سال اور شرح سود اوسطا دو فیصد ہے۔انہوں نے کہا توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں۔

بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں