بیجنگ (عکس آن لائن) میڈرڈ میں سی ایم جی اور اسپینش پروفیشنل فٹ بال لیگ(لالیگا) نے تبادلہ خیال کو بڑھانے، مشترکہ مقابلوں کے انعقاد اور نوجوانوں میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک یاد داشت پر دستخط کیے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ اور اسپینش پروفیشنل فٹ بال لیگ کے چیرمین جیویر ٹیباس نے یاد داشت پر دستخط کیے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اسپورٹس کے شعبے میں تبادلہ اور تعاون چین اور اسپین کے درمیان تعلقات کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے۔ دونوں ممالک کی ثقافتیں مختلف ہیں لیکن فٹ بال اور دیگر اسپورٹس کے لئے جزبہ ایک جیسا ہے۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی” لالیگا” کی نشریات کے حوالے سے اہم اتفاق رائے پہنچی ہے اور دونوں فریقین ایک ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ یاد داشت دونوں ممالک کے درمیان فٹ بال سمیت دیگر اسپورٹس اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تبادلہ خیال کو تحریک دے گی اور دونوں ممالک مشترکہ طور پر بین الاقوامی اسپورٹس کی ترقی اور تہذیبوں کے تبادلے کے ضمن میں نیا باب لکھیں گے ۔