سیکنڈری سکول

سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب کے ضلعی فوکل پرسنز کا اجلاس

لاہور( عکس آن لائن )سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب کے ضلعی فوکل پرسنز کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں سات رکنی صوبائی کور کمیٹی تشکیل دی گئی کورکمیٹی سید قاسم بخاری راولپنڈی، خضر حیات وٹو اوکاڑہ،رانا عدنان مصطفٰی شیخوپورہ،محمد ذیشان اُپل گوجرانولہ،محمد عمران لاہور،غلام فریدجھنگ،محمد شہزاد منورقصور، پرمشتمل ہو گی یہ کورکمٹی آئیندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

اجلاس میں محمد عمران، ملک محمد امان اللہ ،میاں شہزاد منور، خضر حیات وٹو ،سید قاسم بخاری، رانا عدنان مصطفٰی، ذوہیب مرتضٰی ،غلام فرید،شفقت عباس، محمد احمد ،محمد اسماعیل، محمد اعجازالحق خانزادہ ،لیاقت علی،

محمد سہیل،محمد فیض عرفان،ذیشان اٰپل،لیاقت علی بھٹہ،محمد باسط بھٹی،کاشف بخاری ،عمران علی،سیف اللہ خالد ،محمد شاہد عزیز و دیگر نے شرکت کی.اور فیصلہ ہوا کہ یک نکاتی مطالبے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کے لیے احتجاجی تحریک کا آ آغاز کیاجائے اور 22 فروری تک ضلعی سطح پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیا 22 فروری کو احتجاجی شیڈول جاری کیا جائے گا۔جبکہ پنجاب بھر میں ضلعی سطح پراحتجاجی مظاہرہ کیے جائیں گے. ان احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔اور حکومتی وزراء, ایم پی اے, ایم این اے سے بھی رابطے کئے جائیں گے .

اپنا تبصرہ بھیجیں