اسکول پر دھماکے

سینیٹر شیری رحمان کی افغانستان کے دار الحکومت کابل میں اسکول پر دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے افغانستان کے دار الحکومت کابل میں اسکول پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ امن کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کابل میں ایک اسکول پر وحشیانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مستقل کوشاں رہتے ہوئے تشویش اور افسوس ہے کہ افغانستان کے عوام کو مزید تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عالمی طاقتوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ امن کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان کی کیا مدد کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں