شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کی چمن میں افغان بارڈر سے فائرنگ کی شدید مذمت

چمن(نمائندہ عکس ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے چمن میں افغان بارڈر سے ہونے والی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چمن میں افغان بارڈر سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

فائرنگ میں شہید ہونے والے 5 شہریوں کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہونے والے 17 شہریوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اور مارٹر سے حملے کے دوران بلوچستان میں 6 افراد شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے، بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں