اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت ویجیلنس کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایم پے اے عبدالسلام آفریدی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے الیکشن کمیشن کو دے دوں گا۔عبدالسلام آفریدی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین روس تعلقات میں مسلسل نئی توانائی پیدا ہوئی ہے، چینی صدر
- چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے، وزارت خا رجہ
- چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کا مجموعی پیمانہ لگاتار 15 سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر موجود
- دنیا کے لئے” ہیپی لینڈ ” کی تعمیر میں چین امریکہ کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، چینی میڈ یا
- کیا آپ اپنے لیے ایک چینی نام چننا چاہیں گے ؟ چاؤ بن شان کیسا رہےگا ؟