سینٹری ورکرز

سینٹری ورکرز ہمارے ادارے کا سب سے اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں، کنور عثمان سعید خاں

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر حیدر خاں اور چیف آفیسر کنور عثمان سعید خاں نے گذشتہ روز سینٹری ورکر میں کرونا وائرس سے بچاو کے سلسلہ میں حفاظتی سامان دستانے ماسک سینیٹائیزر اور صابن وغیرہ تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے ادارے کا سب سے اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ سینٹری ورکرز اپنی جانوں پر کھیل کر معاشرے میں صفائی کا نظام بحال رکھتے ہیں

موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی سینٹری ورکر صف اول میں شامل ہیں اس لئے ان کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل نوشہرہ ورکاں کے جنرل سیکرٹری ہمایوں اکبر صدر پریس کلب رجسٹرڈ میاں عمران بشیر جنرل سیکرٹری شیخ منیر احمد آزاد اور آس تنظیم کے سربراہ میاں محمد ادریس سپرٹنڈنٹ میاں رضوان علی انکروچمنٹ انسپکٹر میاں عمران نذیر سیٹھ محمد لقمان اور میونسپل کمیٹی کا عملہ موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں