لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ مایہ علی نے کہا ہے کہ اگر مجھے سینئرز کی رہنمائی حاصل نہ ہوتی تو شاید میں موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی ، میری ڈرامہ سیریل ”عون زارا” کوبھارت میں بھی بڑی پذیرائی ملی ۔ ایک انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ ”در شہوار”، ”کھویاکھویا چاند”،”میری زندگی ہے توں ” او ر”پُلی ” جیسے شاہکار ڈرامہ سیریلز کئے اوران میں نبھائے گئے میرے کردار میری پہچان بنے ۔
انہوں نے کہا کہ میرابنیادی تعلق لاہور سے ہے اور میں نے کوئین میری کالج سے تعلیم حاصل کی ، میں نے اینکراورآرجے کے طو رپر بھی کام کیا اورجب مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کی پیشکش ہوئی تو کچھ عرصہ لاہور میں کام کرنے کے بعدکراچی منتقل ہو گئی ۔