کراچی(عکس آن لائن)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیور و برائے شماریات کے مطابق 7 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1248 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصدکم ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1205 روپے تھی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1225،
راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1286، فیصل آباد 1250، سرگودھا1242، ملتان 1266، بہاولپور 1280، پشاور 1250، بنوں 1200، کراچی 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1197 روپے ریکارڈکی گئی۔