اسلام آباد (عکس آن لائن) سیمنٹ کی صنعت کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مال سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 123 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سیمنٹ ساز 7 صنعتوں کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران ان کو 1.97 ارب روپے کا خسارہ ہواہے جبکہ جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران اٹک، بیسٹ وے، ڈی جی خان، فوجی ، کوہاٹ، لکی اور میپل لیف سیمنٹ کو 8.50 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 2019-20 ء کے دوران صنعتوں کے منافع میں106 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور اس دوران 7 بڑی صنعتوں کو 1.56 ارب روپے خسارہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والے 7 مقامی کارخانوں کو 27.6 ارب کی آمدنی ہوئی تھی۔