سیشن کورٹ نے گلوکار بلال سعید

سیشن کورٹ نے گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی.

شوبز (عکس آن لائن ) لاہور کی سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں گانے کی فلمبندی کے مقدمے میں نامزد اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو 3 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
اب مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کا معاملہ پرسیشن کورٹ نے گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی۔
بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مسجد میں گانے کی شوٹنگ نہیں کی، مسجد کے تقدس کا خیال ہے اور عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول‘ 12 اگست کو ریلیز ہوا، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں