گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سید نا غو ث الاعظم شیخ عبدلقادر جیلانی اولیاءکے امام اور سر کے تاج ہیں ان کا نام قیامت تک چودہویں کے چاند کی طرح روشن رہے گا انکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جنہوں نے تصوف کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کی ایسی روح پھونکی کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے
ان خیالات کا اظہار علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے جامع مسجد رحمانیہ میں منعقدہ گیارہویں شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی اولیاءکے امام اور سر کے تاج ہیں جنہوں نے دین اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا اور معاشرے کوسدھارنے میں ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں حضرت غوث الاعظم نے اپنے بہترین کردار اخلاق ،افکار سے لاکھوں کی تعداد میں بھٹکے ہوئے انسانوں کو سیدھی راہ دکھائی آپ نے ہمیشہ تصوف ،روحانیت کا درس دیا انہوں نے کہا کہ ولی اللہ کا وجود دنیا پر نعمت خداوندی ہے جس سے ہمیشہ اسلام کو تقویت ملی
انہون نے کہا کہ غوث الاعظم پیر عبدالقادر جیلانی نے اپنی زندگی ریاضت عبادت اور خوشنودی حاصل کرنے میں گزاری اور سیرت و کردار اخلاق کے لحاظ سے بلند بزرگ شخصیت تھے آپ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جن پرعمل پیرا ہوکر اپنی زندگیوں کو خوف خدا میں گزار کر آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔