سید امین الحق

سید امین الحق کا سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن )وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں پاکستان خصوصا کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے بے مثال کام ہوئے۔ امین الحق نے کہاکہ اختیارات کے نچلی سطح تک منتقلی کے جدید بلدیاتی نظام کی بنیاد مشرف دور میں ہی ڈالی گئی۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے پرویز مشرف کے دبنگ انداز اور ٹھوس مؤقف کا اعتراف دنیا کرتی ہے۔ سید امین الحق نے کہاکہ دعا ہے پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں