لاہور(عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا ۔
سری لنکن شہری کے قتل کیس کی پیروی پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی ۔تین رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالرئو ف وٹو کریں گے ۔سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی پراگرس رپورٹ روزانہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے۔
سانحہ سیالکوٹ کیس میں تفتیش آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔