سیالکوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ممتاز صنعتکار ، راجہ ثاقب اشفاق نے کہا ہے کہ چائنہ چوک تا گوہد پور چوک تک مرالہ روڈ کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے ، سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں ، گردو غبار اور دھول مٹی کی وجہ سے سڑک پر موجود کاروباری مراکز بُر ی طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےنمائندہ عکس سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر سینکڑوں کاروباری مراکز، پٹرول پمپس، اسکول ، کالجزوغیرہ موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر جلد از جلد از سر نو تعمیر کیا جائے ۔