اسپائر کالج

سیاسی وسماجی حلقوں نے اسپائر کالج انتظامیہ کو ریکارڈ 1000 سے زائد ایڈمیشن مکمل ہونے پر مبارکباد

دیپال پور (نمائندہ عکس آن لائن)اسپائر کالج دیپال پور کا ڈسٹرکٹ بھر میں ریکارڈساز منفرداعزاز سال 2020ءمیں 1000سے زائدطلباءو طالبات نے ایڈمیشن حاصل کیا ۔

عوامی ،سیاسی وسماجی حلقوں نے اسپائر کالج انتظامیہ کو ریکارڈ 1000 سے زائد ایڈمیشن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق اسپائر کالج دیپال پور کا ڈسٹرکٹ بھر میں ریکارڈساز منفرداعزاز سال 2020ءمیں 1000سے زائدطلباءو طالبات نے ایڈمیشن لیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسپائز کالج دیپال پور ساجد محمود نے دیپال پور پریس کلب وانجمن صحافیاں (رجسٹرڈ) 1991ءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے نام سے شروع ہونے والے ہر کام میں لامحدود برکتیں ہوتی ہیںاللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے کہ اسپائر کالج دیپال پور میں اس دفعہ1000سے زائد طلباءطالبات نے داخلہ حاصل کیا جو ادارہ کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ ہمیشہ اس ادارے کی تعمیر و ترقی پر ہے۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے سے اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل ہوتی ہے ہمیں لوگوں کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرنی چاہیے اور سٹوڈنٹس کو اپنے بچوں کی طرح تعلیم فراہم کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہنا چاہیے۔ تعلیمی ویژن اور مشن کے مطابق جتنی میرے اندر توانائی ہے جتنی میرے اندر ایفرٹ ہے اس ایفرٹ کے ساتھ میں اس شہر کی اس سٹی آف ایجوکیشن کی خدمت کرنے کی ضرور کوشش کروں گا۔عوامی ،سیاسی وسماجی حلقوں نے اسپائر کالج انتظامیہ کو ریکارڈ 1000 سے زائد ایڈمیشن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں