اسلام آبا د (عکس آن لائن) پاکستان کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی سے پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔پاکستان کی سابق حکومتوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو بہت اہمیت دی ہے ،سی پیک کا منصوبہ جاری رہے گا۔
سپریم کورٹ کے وکیل اور پی پی پی کے رکن پارلیمنٹ قادر خان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے، خاص طور پر گوادر میں منصوبوں کی تعمیر جاری رہےگی۔ یہ ہمارے لیے اچھا ہے، چین کے لیے اچھا ہے اور پورے خطے کے لیے اچھا ہے۔
وا ضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں “تحریک عدم اعتماد کو مسترد ” کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ختم ہو گئی۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ “تحریک عدم اعتماد کومسترد” کرنا خلاف آئین اقدام تھا لہذا اسے کالعدم کیا جاتا ہے، تحلیل شدہ قومی اسمبلی بحال کی جاتی ہے اور تحریک عدم اعتماد پر دوبارہ ووٹنگ کروائی جائے۔