مریم اورنگزیب

سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران نیازی نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا سلیکٹڈ حکومت سے ہمیں کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے ،مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور ہنماوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن)کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے قیادت اور رہنماں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیاہماری جماعت، قیادت اور رہنماوں کے خلاف ہر الزام جھوٹ اور غلط ثابت ہوا ملک اس وقت بند ہے،

کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے بار بار کہا عمران صاحب سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی انتقام اتارتے اتارتے ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہئے، اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس سے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانیب اور اس قانون کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیاگیافرد، جماعت، گروہ یا جتھے کے نہیں، ملک اور مفاد عامہ میں قانون سازی کی جائے، پارلیمانی عمل پورا کیاجائے عمران صاحب خود ،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی چھ سال خیبر پختونخواہ کی کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کی خلاف انکوائری روکنے کے کئے نیب ترمیمی آرڈیننس لا رہے ہیں عمران صاحب اور چئیرمین نیب مسلم لیگ(ن)اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیںنیب نیازی گھٹ جور نے ملک کی معیشت ، کاروبار ، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں