سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

سیاست کا فائنل رانڈ شروع ، نومبر میں آر پار ہوجائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی (عکس آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل رانڈ شروع ہوگیا ہے، نومبر میں آر پار ہوجائے گا،غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی، ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کا فائنل رانڈ شروع ہو گیا ہے۔نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔

جس طرح وزیر قانون سےاستعفی لیاگیا،اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعےکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثنااللہ جسےایرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی،اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں