لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، انہیں علاج کے لیے فورا باہر بھیجنا چاہیے،شہباز شریف نواز شریف کے علاج کے لیے تمام تیاریاں کر رہے ہیں، صحت پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔
مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج دنیا میں جہاں سے ممکن ہے وہاں جانا چاہیے، میاں صاحب علاج کیلئے رضامند ہوئے یا نہیں یہ علیحدہ بحث ہے، ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، انہیں علاج کے لیے فورا باہر بھیجنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نواز شریف کے علاج کے لیے تمام تیاریاں کر رہے ہیں، صحت پہلے اور سیاست بعد میں ہے