لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کے سینئر کامیڈین اداکار سہیل احمد کی بھارتی پنجابی فلم ‘ ‘ بابے بھنگڑا پائوندے نے ”5اکتوبر کو سینمائوں کی زینت بنے گی ۔ اداکار سہیل احمد نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی مزاحیہ فلم ہے کہ جو ایک بار دیکھنے آئے گا وہ مجبور ہو جائے گا کہ اسے دوبارہ بھی دیکھے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پنجابی فلموں پر کم لاگت آتی ہے بلکہ اب بہترین پنجابی فلمیں بن رہی ہیں اور ان کی لاگت بھی بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے چاہنے والے مجھے بھی بھنگڑا ڈالتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے فلم کی کاسٹ کی طرف سے جو عزت اور پیار ملا ہے میں اسے فراموش نہیں کر سکتا۔