نورکوٹ ( عکس آن لائن) نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکھ یاتری 4ہزار آئیں یا 4 لاکھ انکا فقید المثال استقبال کریں گے کرتار پور کوریڈور مثالی ہے.
یہاں ہر مذہب اور ملک کے لوگ آتے ہیں حکومت کرتار پور انتظامیہ یاتریوں کو ہر سہولت فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہے یاتری ہماری طرف سے امن کا پیغام لیکر بھارت اور دیگر ممالک جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھ مذہب کے بانی روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کے دربار صاحب کرتار پور کے دورے کے موقع پر کیا ,
ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا, ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن بھی وہاں موجود تھےـ