لاہور(عکس آن لائن) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی آن لائن”ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری”مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری آن لائن مرتب کی جائے گی۔
ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری میں 20 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا رکھاجائے گا۔آن لائن ڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر کوئی دستاویزات جمع نہیں کروانا ہونگے۔اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر انھیں صرف درخواست دینے پرپنشن ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائے گی۔