نوشہرہ (عکس آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلاول حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔میڈیا سے سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہاکہ بلاول بھٹو کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات آئینی ہے، حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوںنے کہاکہ آصف زرداری سوچ والے آدمی ہیں، ان کو پتہ ہے کونسا راستہ اختیار کرنا ہوگا، سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خاتمے کی بات کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ، کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی، ہمیں اپنے نمائندوں پر اعتماد ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن کا واویلاسمجھ سے باہر ہے، وزیر اعظم جس کو بھی کمیٹی کا سربراہ بنائیں گے اپوزیشن کو فیصلہ منظور نہیں ہوگا۔