صائم ایوب

سڈنی ٹیسٹ میں صائم ایوب انجری سے بال بال بچ گئے

سڈنی (عکس آن لائن )سڈنی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان صائم ایوب فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

کھیل کے تیسرے روز آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ کے کھیلے گئے شارٹ پر صائم ایوب نے فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگا کر گیند روکنے کی کوشش کری تو گھاس میں ان کا گھٹنہ پھنس گیا اور بری طرح پلٹ کر گر گئے۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور کمنٹیٹرز نے ردّ عمل کا اظہار کیا جو ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔کمنٹیٹر نے صائم ایوب کے گرنے پر کہا کہ ماضی میں اس طرح کئی کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں